ویب ڈیسک: پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی ہے، تاہم وزیر قانون کے پی آفتاب عالم نے اس کی تردید کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا، وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا۔
ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا۔
وفد کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیےجا رہا تھا، وفد میں چیف سیکریٹری اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔
دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
آفتاب عالم نے کہا کہ مجھ سمیت پورا سرکاری وفد بلکل محفوظ ہے۔