ویب ڈیسک: علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے میری جدوجہد جاری رہے گی،میری عوام کو کہنا کہ وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہےاگر نوبت یہاں تک آگئی تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں مداخلت بند نہ ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان مشاورت سے بھوک ہڑتال کا اعلان کرینگے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد ملک گیر بھوک ہڑتال ہوگی،ملک میں پرامن احتجاجی مظاہرے ہوں گے،اگر نوبت یہاں تک آگئی تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملنا ہے۔
مزیدپڑھیں: عدالت کاعمران خان کی ویڈیو لنک کےذریعے حاضری یقینی بنانےکاحکم
علی محمد خان نے کہا کہ ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا،آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ بات بھی کی کہ ایک حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے،ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ؟۔کل کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ میں کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا۔
مزیدپڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت,بڑی خبر آگئی
علی محمد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے میری جدوجہد جاری رہے گی،ہزارہ میں جلسہ ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اظہار والوں کے لیے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا کہ وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔