190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت,بڑی خبر آگئی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت,بڑی خبر آگئی
کیپشن: بریکنگ نیوز!190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید تین گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے، پرویزخٹک، اعظم خان اورزبیدہ جلال کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں لایا گیا۔

پی ٹی آئی وکلاء ظہیرعباس چوہدری اورعثمان گل پیش ہوئے ، شاندانہ گلزار، علی محمد خان، فردوس شمیم نقوی اورشعیب شاہین بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت میں تین گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

پراسیکیوٹرنے بتایاکہ اب تک 30 گواہان کےبیانات قلم بند اورجرح مکمل ہوچکی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر4 اہم گواہان کو طلب کرلیا جن میں پرویزخٹک، اعظم خان اورزبیدہ جلال شامل ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News