(ویب ڈیسک)کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ریفائینری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، ملک میں پیٹرولیم ریفائینریز کے شعبے کی ترقی اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا،موجودہ ریفائینریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ریفائینری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملک میں قائم آئل ریفائیزیرز کو اعتماد میں لے کر ان کی ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے،کمیٹی کو بجلی شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کی گردشی قرضے کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی، مئی 2024 تک بجلی شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2655 ارب روپے رہا۔