بل زیادہ آنے پر ریحام خان بھی پریشان، اہم پوسٹ سامنے آگئی

بل زیادہ آنے پر ریحام خان بھی پریشان، اہم پوسٹ سامنے آگئی
کیپشن: Reham Khan's Electricity bill
سورس: Instagram

(ویب ڈیسک)بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان کو بجلی کے بل نے پریشان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر میزبان و صحافی نے اپنے پوسٹ پر مبنی ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جون کے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کی۔شیئر کردہ تصویر کے مطابق ان کا بجلی کا بل 59 ہزار 471 روپے آیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ابھی جون کے مہینے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے، میں اپنے لاہور والے گھر میں صرف 12 دن رہی اور صرف ایک کمرے میں اے سی استعمال کیا ہے جو کہ بالکل نیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ لاہور کی بات ہے، کراچی جیسے شہر میں اگر ایک شخص جس کی کمائی 1 یا 2 لاکھ روپے ہے اور چھوٹے بچے اسکول یا کالج میں پڑھتے ہیں وہ یہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں یا ایک ریٹائرڈ پنشنر یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟


 

Watch Live Public News