ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

 ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر
کیپشن: Sir Syed Express
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ ریلوے نے سر سید ایکسپریس ٹرین یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین نجی شعبے کے تحت کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی، ٹرین سروس 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق سر سید ایکسپریس نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت پھر شروع کی جائے گی، ٹرین چلانے کے لئے نجی آپریٹر اور ریلوے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، دونوں میں 2 ارب 86 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار روپے سالانہ کا معاہدہ طے پایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نجی انتظامیہ کو ریلوے کی نئی بوگیاں، انجن، ڈرائیور اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News