پاور یو ایس کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاور یو ایس کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک)   آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاور یو ایس کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاور یو ایس کے وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات پر بھی گفتگو کی گئی۔دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News