کویت  جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری، غیر ملکی ورکرزکیلئے قوانین نرم  کردیے 

کویت  جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری، غیر ملکی ورکرزکیلئے قوانین نرم  کردیے 

(ویب ڈیسک ) کویت  کی جانب سے   غیر ملکی ورکرز کیلئے  قوانین مزید نرم کردیے  گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   کویت کی ’پبلک اتھارٹی فار مین پاور‘ (پی ایم اے) ویزہ اور امیگریشن قوانین میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔ان ترامیم  کے بعد اب  پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی بھی ورکر کچھ شرائط کے ساتھ جب چاہے اپنی ملازمت تبدیل کر سکتا ہے۔ 

شرائط

اگر کوئی ملازمت تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

·       موجودہ ملازمت دہندہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے کم از کم 1 سال سے کویت میں رہائش پذیر ہونا اور موجودہ ملازمت دہندہ سے منظوری لینا شرائط میں  شامل ہے۔

·       ملازمت تبدیل کرنے کیلئے ورکر کو 50 دینار  ٹرانسفر فیس دینی ہوگی۔

نئے قوانین کے بعد کمپنیاں اب بغیر کسی پابندی کے غیر ملکی ورکرز کو نوکری پر رکھ سکتی ہیں ،جس کا مطلب ہے کہ  اب کویت کی کمپنیاں  اپنی آپریشنل ضروریات کے لحاظ سے غیرملکی ورکرز بھرتی کر سکتے ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ ترامیم شدہ قوانین میں غیرملکی ورکر کے لیے ورک پرمٹ کی فیس 150دینار مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News