ٹرین کے نیچے آئی خاتون ٹانگوں سے محروم،جان بچ گئی

ٹرین کے نیچے آئی خاتون ٹانگوں سے محروم،جان بچ گئی
کیپشن: Woman loses both legs
سورس: web desk

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیے، ویڈیو میں 50 سالہ خاتون ریلوے پٹری پر گرنے گئی اور ٹرین کی زد میں آکر دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’ ممبئی کے بیلا پور اسٹیشن پر پیش آنے والے خوفناک واقعے میں مسافر خاتون کی جان تو بچ گئی مگر وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی، بتایا جارہا ہے کہ 50 سالہ خاتونتھانے شہر ‘جانے کے لئے ہجوم سے بھری ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ اسی دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ریلوے پٹریوں پر گر گئی، خاتون جیسے ہی گری وہ اسٹیشن سےچلنے والی ٹرین کی زد میں آگئی۔

خوفناک حادثے کو دیکھ کر وہاں موجود مسافروں نے پلیٹ فارم پر خطرے کی گھنٹی بجائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین آہستہ رفتار میں پیچھے کی طرف جارہی ہے کیونکہ 50 سالہ خاتون ٹرین کے آگے کی جانب گری تھی۔

جیسے ہی ٹرین کچھ فاصلے تک ریورس میں چلی گئی تو دل دہلا دینے والا منظر تھا خاتون کی ٹانگیں خون میں لت پت تھیں، بعدازاں پولیس اہلکاروں نے اسے ریلوے پٹریوں سے اٹھایا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://www.facebook.com/reel/450775647810415

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سےمتعدد پلیٹ فارمز پر پانی جمع ہے جس کےباعث ٹرینیں منسوخ ہیں، حادثہ اس لئے پیش آیا کہ ’ تھانے شہر‘ جانے والی ٹرین میں رش بہت تھا۔

Watch Live Public News