ویب ڈیسک:لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ8اکتوبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ رات کالے بادلوں نے آسمان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں مزید کمی پیدا کردی تو گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 اکتوبر تک بارشوں کے امکانات ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں جو موسم سرما کے آمد کی اطلاع ہے۔