ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: شہر لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا، ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 13اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے،شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 250 سے زائد ریکارڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ 30 نومبر سے شمالی اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، لاہور، مری اور گلیات میں درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سموگ اور دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے طوفان کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ ڈی جی خان میں آج رات سے 2 دسمبر تک معتدل بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، میانوالی، بھکر اور لیہ میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے اور کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سرگرمیاں ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے،ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہناہے کہ شاہراہوں پر فوگ لائٹس اور وارننگ سائنز فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دھند کے دوران فوگ لائٹس استعمال کرنے کی اپیل کی ہے،پنجاب کو روزانہ کی رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News