پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور میں سموگ کی شدت برقرار

پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور میں سموگ کی شدت برقرار
کیپشن: پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور میں سموگ کی شدت برقرار

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت سطح پر برقرار ہے، جبکہ لاہور اور گوجرانوالہ بدستور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ 517 ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ پاکستان کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، جبکہ لاہور 394 کی اوسط شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور میں بعض علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے میں AQI 759، برکی روڈ پر 661، جبکہ ایف سی کالج کے اطراف میں 611 تک پہنچ گیا۔

ماہرینِ ماحولیات کے مطابق بڑھتی ہوئی آلودگی شہریوں کے لیے سنگین صحت کےخطرات پیدا کر رہی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں ورزش یا سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات نے بھی اسموگ پر قابو پانے کے لیے صنعتی اخراج، گاڑیوں کے دھوئیں اور کھلی جگہوں پر کوڑا جلانے کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News