لاہور کابدستورآلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

لاہور کابدستورآلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر
کیپشن: لاہور کابدستورآلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک برقرار ہے، جبکہ لاہور بدستور آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

ماحولیاتی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 331 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہر بھی بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ قصور میں AQI 327، نارووال میں 313 جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی مقدار 292 ریکارڈ کی گئی۔

عالمی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بڑے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کا چھٹا جبکہ کراچی کا 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور موٹر وے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News