ویب ڈیسک: بوسنیا آج دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ممالک کی فہرست میں بوسنیا 499 ائیر کوالٹی انڈکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
بھارت کا شہر دہلی 282 ائیر کوالٹی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ چائنہ کا شہر ووہان 217 اےکیوآئی کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 213 کیساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور 195 ائیر کوالٹی کیساتھ چھٹے نمبر تک آگیا۔ لاہور میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہِ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 25ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔