(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیل پر داغے جانیوالے میزائلوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے نے ایک ویڈیو جاری ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل پر اس حملے کا نام ’وعدہ صادق 2‘ درج ہے۔
ایرانی میزائل پر حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ سے متعلق تحریربھی دیکھی جاسکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ ایرانی میزائل پر درج ہے کہ’یہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہے۔‘
ویڈیو: گزشتہ روز اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والےایرانی میزائل پر درج ہے کہ یہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہے pic.twitter.com/NeB1hpxhPC
— Sayyed Ali (@alirazahoon) October 2, 2024
خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔