اسرائیل نے شام کے ماؤنٹ ہرمون پر قبضہ کرلیا

اسرائیل نے شام کے ماؤنٹ ہرمون پر قبضہ کرلیا

(ویب ڈیسک ) اسرائیل  کی جانب سے   شام کے ماؤنٹ ہرمون پر قبضہ کرلیا گیا۔

بشار الاسد کی فوج کے انخلاء کے بعد  آئی ڈی ایف  نے شام کی جانب ماؤنٹ ہرمون کی بلند ترین چوٹی پر قبضہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق، ایلیٹ شالداگ یونٹ کے جنگجوؤں نے علاقے میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے لیے   ماؤنٹ ہرمون  پر قبضہ  کیا۔

 یہ چوٹی ماؤنٹ ہرمون کی دیگر چوٹیوں پر نظر رکھنے  اور  دفاع کے لیے ایک اہم اثاثہ  ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ گولان ہائٹس میں یو این کی نگرانی میں بفرزون میں فوج تعینات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ   اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوج تعینات کر رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News