(ویب ڈیسک ) برطانیہ کی جانب سے اسرائیلی آبادکاری پر پابندیوں کا اعلان کردیا گیا۔
برطانوی وزیرخارجہ ایڈملی بینڈ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر قبضہ غیرقانونی ہے،مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری غیر قانونی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جارہی ہے، اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے30 لائسنس پہلے ہی معطل کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں، غزہ میں70 ہزار افراد کا قتل کیا گیا جس میں 20 ہزار بچے ہیں، غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا،60فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا، غزہ میں جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے، غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں،سیز فائر کے باوجود اسرائیل کی جانب سے1200 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا، غزہ کے شہریوں کی بھرپور مدد کریں گے۔