اسرائیلی سازشوں نے اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا، طیب اردوان کا دعویٰ

اسرائیلی سازشوں نے اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا، طیب اردوان کا دعویٰ
کیپشن: اسرائیلی سازشوں نے اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا، طیب اردوان کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی تخریبی کارروائیوں اور سازشوں نے اسلام آباد معاہدے کو سبوتاژ کیا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔

اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے سے خطے کو کچھ عرصے کے لیے استحکام اور سکون ملا، تاہم اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کے ساتھ جنگ شروع ہوئی، جس کی بھاری قیمت پوری دنیا کو چکانا پڑ رہی ہے۔

اردوان نے کہا کہ خطے میں جاری بحرانوں کے خاتمے کے لیے انتہا پسند سوچ کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، بصورت دیگر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

ترک صدر نے ترکیہ کے خلاف کسی بھی تخریبی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پرسکون رویے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنی سرزمین پر کسی قسم کی تخریبی سرگرمی برداشت نہیں کرے گا اور ملک کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News