(ویب ڈیسک) اسرائیل کے چیف ربی ڈیوڈ یوسف کی جانب سے اشتعال انگیز بیان دیا گیا ہے جس میں فلسطینی قوم کے وجود سے ہی انکار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے چیف ربی نے اشتعال انگیز بیان میں غزہ سمیت تمام سر زمین کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا ہے اور فلسطینی قوم کے وجود سے ہی انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی چیف ربی نے کاہ کہ فسلطینی نام کی کوئی قوم نہ تھی اور نہ ہی ہے۔ غزہ کی زمین پر ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ غزہ اور مغربی کنارے کے شہر یہودیوں کے ہیں۔
چیف ربی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ تباہ ہوگا اور اور یہاں یہودی قوم ہی آباد ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اسرائیل کے انتہا پسند وزراء فلسطینی قوم کے قتل عام اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے اشتعال انگیز بیانات دے چکے ہیں ۔