مسافر طیارے میں جوڑے کی فحش حرکات، ویڈیو لیک ہوگئی

مسافر طیارے میں جوڑے کی فحش حرکات، ویڈیو لیک ہوگئی

ویب ڈیسک: سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایک جوڑے  نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دیں، شرمناک حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاز کے عملے نے اُن کی ویڈیو لیک کی۔ 

تفصیلات کےمطا بق   سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے کے ارکان مبینہ طور پر ایک جوڑے کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں "پرائیویسی کی خلاف ورزی" کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ جوڑا مبینہ طور پر جہاز کے کاک پٹ کے قریب عوامی جنسی عمل میں ملوث تھا، واقعہ سوئس ایئرلائن کی پرواز بنکاک-زیورخ فلائٹ  میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا خاموشی سے فرسٹ کلاس سیکشن کے قریب موجود گیلری کی طرف گیا، جہاں انہوں نے غیر اخلاقی حرکتیں کیں ۔ ایک لیک ہونے والی ویڈیو، جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، مبینہ طور پر خاتون کو اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے دکھاتی ہے۔

ایئرلائن نے اس واقعے یا جاری تحقیقات پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ غیر اخلاقی حرکت مبینہ طور پر کاک پٹ کے دروازے کے اوپر نصب ایک لائیو فیڈ کیمرے کے ذریعے نشر ہوئی،  یہ لائیو فیڈ عام طور پر پائلٹس کو دکھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور ریکارڈ نہیں کی جاتی

اس لیے امکان ہے کہ  کسی نے مبینہ طور پر علیحدہ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے اس واقعے کو فلمایا۔ بعد میں اس شخص ، جو ممکنہ طور پر پائلٹ یا فلائٹ اٹینڈنٹ ہو سکتا ہے، نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔

 اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ  2024 میں اس پرواز LX181 SWISS میں پیش آیا جو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے سوئس شہر زیورخ جا رہی تھی۔ 

Watch Live Public News