ویب ڈیسک: آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں افغان شہری بھی شامل تھے۔ جن کے قبضے سے سرکاری شیل برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد پولیس نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 نمبر چونگی پر پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے جاں بحق ہوا۔ ہمارے بچے کو مظاہرین نے شہید کیا، یہ ظلم کی انتہا ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے۔ اس طرح کا ظلم اور جبر بالکل برداشت نہیں کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایک ایک جوان اس وقت تکلیف میں ہے۔ کلیئر میسج ہے کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ قانون کے تمام ضابطے پورے کریں گے۔ ضابطوں کے مطابق ان کے ساتھ نمٹیں گے۔ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی چوک کے علاوہ تمام علاقوں میں صورتحال کلیئر کی جا رہی ہے۔ تمام راستے کھول دیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے بھی کلیئر میسج دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے آخری دم تک موجود رہے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے انکشاف کیا کہ افغان اور دوسرے صوبے کے شہری بھی احتجاج میں شامل تھے۔ حیران کن بات یہ ہے ان کے قبضے سے سرکاری شیل برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی لیول انکوائری کی جا رہی ہے، قانون اپنا راستہ بنائے گا۔