شہد کی مکھیوں کا حملہ، اسکول ٹیچرز اور طلباء زخمی

شہد کی مکھیوں کا حملہ، اسکول ٹیچرز اور طلباء زخمی
کیپشن: شہد کی مکھیوں کا حملہ، اسکول ٹیچرز اور طلباء زخمی

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے گورنمنٹ اسکول تاندلیانوالہ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے اسکول ٹیچرزسمیت 15 طلبا کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 420 گ ب کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں بچے پڑھائی میں مصروف تھے کہ اسکول کے اندر لگے درخت پر موجود شہد کی مکھیوں نے اسکول پر حملہ کردیا جس کے کاٹنے سے اسکول اساتذہ سمیت 15 بچے زخمی ہوگئے۔

مکھیوں کے کاٹنے سے سکول میں بچوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ جہاں تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 6 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

Watch Live Public News