ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کے  کانپتے ہاتھوں کی ویڈیو وائرل 

ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کے  کانپتے ہاتھوں کی ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک )   ایران کے میزائل حملے کے بعد  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ہاتھوں کو کانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 200 کے قریب  بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا،جس میں   اسرائیل کی مختلف ائیر بیسز اور موساد کے ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کی پاسداران انقلاب  نے بیان میں کہا کہ ہم نے حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے، ہمارے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا اگلا حملہ اس سے بھی زیادہ تباہ کن ہو گا۔

ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اصول پر قائم ہیں کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔

اب ایران کے سرکاری میڈیا  نے  اسرائیلی وزیراعظم کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے ، جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم ایران کے بڑے حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے ہاتھ کانپنے کی ویڈیو میڈیا منظر عام پر لے آیا۔