ڈنمارک: اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ڈنمارک: اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

(ویب ڈیسک )   ڈنمارک کی پولیس نے بدھ کو کہا کہ وہ کوپن ہیگن کے شمالی مضافات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ ’کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘

کوپن ہیگن پولیس کے مطابق ’علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے ساتھ ممکنہ تعلق کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘

مقامی میڈیا میں بڑی تعداد میں پولیس موجودگی اور وسیع علاقے کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹیبلوئڈ بی ٹی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کاروں کو شواہد کے لیے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے مکمل لباس میں دیکھا گیا۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جیکب ہینسن نے کہا کہ ’یہ بات واضح ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ بالکل قریب ہے اور یہ ایک پہلو ہے جس پر ہم یقینی طور پر غور کر رہے ہیں۔‘

ایک پولیس ترجمان نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور یہ کہنا ابھی بہت جلدی ہے کہ دھماکوں کی شدت کتنی تھی۔