ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح میں 0.25 فیصد کی کمی کردی۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے 19 جولائی2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مالی سال 2022-23 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری فنڈ کیلئے منافع کی شرح 14.22 فیصد سالانہ مقرر کی تھی۔
اب یکم جولائی 2023 سے شروع ہونیوالے مالی سال 2023-24 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح 13.97 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے جو کہ 2022-23 کیلئے مقرر کردہ شرح منافع کے مقابلے میں0.25 فیصد کم ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر کنٹرول مختلف پروویڈنٹ فنڈز میں موجود بیلنس پر عائد شرح منافع کے بارے میں یہ وزارتیں الگ سے ضروری ہدایات جاری کریں گی۔