ویب ڈیسک: ایران کے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کرنے سے پہلے ہی انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کی بنیاد یہ خبریں تھیں کہ ایران اسرائیل پر میزائلوں سے براہ راست حملہ کرنے والا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے ایران اسرائیل جنگ کے خدشہ اور لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملہ کی ڈیویلپمنٹس تیل کی قیمت میں اضافہ کے بنیادی عوامل ہیں۔ خدشہ کأہے کہ ایک دو روز مین تلیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
مارکیٹ ایکسپرٹس کا خیال ہے کہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست میزائلوں کے حملے سے گلف سے دنیا کو بھیجے جانے والے خام تیل کی سپلائی میں خلل پڑنے کے امکانات کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
منگل کے روز، ایران کی میزائل تیاریوں کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمتیں تقریباً 3 فیصد تک بڑھ گئیں۔ امریکہ، اسرائیل اور دنیا بھر کی لیڈنگ میڈیا آؤٹ لیٹس میں ایران کے ممکنہ میزائل حملہ کی خبریں آنے کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر $1.84، یا 2.6% اضافے سے $73.54 فی بیرل، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ $1.88، یا 2.8% اضافے کے ساتھ $70.05 ہوگیا۔
اس پیش رفت سے پہلے، تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب منڈلا رہی تھیں، جو بڑھتی ہوئی سپلائی اور سست عالمی طلب کی توقعات سے متاثر تھی، جس نے خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور خام برآمدات پر اس کے اثرات کے بارے میں خدشات کو بڑھاوا دیا۔