صدر آصف زرداری نےملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا 

صدر آصف زرداری نےملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا 

(ویب ڈیسک ) صدر مملکت  آصف علی زرداری نےملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازنے کی تقریب ہوئی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہم کو نشان پاکستان سے نوازا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ تقریب میں  وفاقی وزراء،  اعلیٰ سول و فوجی حکام،  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گونر پنجاب بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم  شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا ۔معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں  نے  گارڈ آف آنر بھی پیش  کیا۔

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News