پی ٹی آئی کا پلان تبدیل، 5اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسہ نہیں احتجاج ہو گا، ذرائع

پی ٹی آئی کا پلان تبدیل، 5اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسہ نہیں احتجاج ہو گا، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ 5اکتوبر کو مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کا  جلسہ نہیں بلکہ   احتجاج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کو احتجاج میں بدلنے کا پلان بنا لیا۔  5اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسہ نہیں احتجاج ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  جلسے کی ممکنہ طور پر اجازت نہ ملنے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  5 اکتوبر کو اگر احتجاج کے لیے مینار پاکستان کی گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا تو مینار کو چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا ۔5 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک کو مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

ادھر لاہور میں  پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج  کے باعث  تحریک انصاف کے کارکنان کو قابو کرنے کی تیاریاں شروع  کر دی گئیں۔ انتظامیہ نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع  کر دیا  ہے۔

بھاٹی چوک اور گریٹر اقبال پارک پر کنٹینرز پہنچا دئے گئے  ، کنٹینرز روڈ کے ایک سائیڈ پر کھڑے کئے گئے  اور تاحال شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اکتوبر بروز ہفتے  کو لاہور میں مینا ر پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے درخواست بھی جمع کردای گئی ہے تاہم ابھی تک جلسے کی اجازت نہ مل سکی ۔

Watch Live Public News