ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ کے مقدمہ میں جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کی۔ خواتین سمیت دیگر عبوری ضمانت کی حاضری کیلئے پیش ہوئے جبکہ حاجرہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے۔
جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔توصیف خانم،سعدیہ ایوب،ثروت شاہد ، نادرہ عمر، وحید الرحمان،ساجد پرنس اور بلال فرحانہ فاروق کو بیگناہ قرار دیا گیا ہے۔
بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلاء نے عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔عدالت نے واپس لینے کی بنیاد ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔
جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی،نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو گناہ گار قرار دے دیا۔جے آئی ٹی تفتیش میں سید فاظمہ حیدر ،بینا ذیشان، رخسانہ نوید قصور وار قرار پائی گئیں۔
عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔