جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال دیں ، احتجاج لازمی ہوگا، علیمہ خان

جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال دیں ، احتجاج لازمی ہوگا، علیمہ خان

(ویب ڈیسک ) علیمہ خان کا کہنا ہے  کہ کل اسلام آباد احتجاج میں ہم سب شامل ہوں گے ، اگر یہ ہم پر ظلم کر کے ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال دیں۔

علیمہ خان نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قاضی صاحب کو ایکسٹینشن دینی ہے اس کے بعد اس نے سکندر سلطان راجہ کو تحفظ دینا ہے ،سکندر سلطان کو آرٹیکل6  سے قاضی فائزعیسی بچائیں گے ۔قاضی فائز عیسیٰ نے ان کو بھی تحفظ دینا ہے جن کے پاس آپ کا ووٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر اب آپ نے قربانی نہ دی تو آپ اس ملک میں چونٹیوں اور بھیڑ بکریوں کی طرح رہیں گے، اب آپ کے حالات پہلے سے بھی بدتر ہو جائیں گے ، کل اسلام آباد احتجاج میں ہم سب شامل ہوں گے، اگر یہ ہم پر ظلم کر کے ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال دیں ۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار کارکن اٹھائے گئے ہیں،کل اسلام آباد سے بھی اٹھا لیں , قاضی فائز عیسیٰ کے ہاتھ میں ہمارا آئین نہیں ہےآئین ہمیں تحفظ دیتا ہے کہ ہم پرامن احتجاج کر سکتے ہیں ,راولپنڈی میانوالی اور فیصل آباد میں کارکنوں پر ربڑ کی گولیاں چلائی گئی ,آپ یہ نہ بھولیں کہ آپ یہ جنگ جمہوریت قانون کی حکمرانی کے لیے لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری ڈیوٹی بنتی ہے کہ ہم آزادی کے لیے کھڑے ہوں اور آئین ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے ،اب یہ تحریک چل چکی ہے اور اب یہ نہیں رکے گی ، کل علی امین گنڈاپور پرامن احتجاج کے لیے ڈی چوک آئیں گے۔

Watch Live Public News