ویب ڈیسک: بل گیٹس دہائیوں بعد پہلی مرتبہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی طلاق ہے۔
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے پر لیری الیسن اور تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔