(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کیا ۔ معمول کا چیک اپ تھا کسی ایمرجنسی میں طبی معائنہ نہیں ہوا ۔
جیل ذرائع کے مطابق ہر دو ہفتے بعد معمول کا چیک اپ ہوتا ہے ۔ صحت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی ایشو نہیں ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بھی شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہتھا۔ بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ 45 منٹ تک جاری رہا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال مئی میں اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی طبی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا گیا تھا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کیے تھے تاہم بشری بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا تھا۔