حزب اللہ کی رضوان فورسز اور اسرائیلی فوج میں پہلی لڑائی،کمانڈر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ کی رضوان فورسز اور اسرائیلی فوج میں پہلی لڑائی،کمانڈر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

(ویب ڈیسک ) لبنان کی اسلامی  مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنادی،اس دوران کمانڈر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک  اور 20 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر واقعہ علاقے اڈیسہ سے لبنان  میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ فائٹرز کی اسپیشل انفینٹری رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔

  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا  گیا۔