ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل پر حملے کے بعد ایکس پر پوسٹ وائرل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل پر حملے کے بعد ایکس پر پوسٹ وائرل
کیپشن: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل پر حملے کے بعد ایکس پر پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک: اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن کی آیت “نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ” شیئر کی۔

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد خامنہ ای کے بیان کا ایک حصہ عبرانی زبان میں بھی پوسٹ کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کے کمزور اور خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی محاذ کے حملے شدید تر ہوں گے۔