اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مطلوب ترین فرد، پوسٹر جاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مطلوب ترین فرد، پوسٹر جاری
کیپشن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مطلوب ترین فرد، پوسٹر جاری

ویب ڈیسک: (علی زیدی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل، پوسٹر جاری کردیا گیا۔ ایران کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم   نیتن یاہو ‘دہشت گردوں’ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ یہ حکومت ایران کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پوسٹر میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصویر سب سے اوپر ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع اور پھر چیف آف جنرل اسٹاف کا نام نظر آرہاہے۔

یاد رہے کہ اس طرح اسرائیل نے حزب اللہ کے کمانڈروں کا پوسٹر جاری کیا تھا، اسی طرح اب ایرانی حکومت نے بھی ایک پوسٹر جاری کیا ہے۔ جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا نام سرفہرست ہے۔ لکھا ہے کہ پوری حکومت، مردہ یا زندہ، ایرانی وزارت انٹیلی جنس کو مطلوب ہے۔

پوسٹر میں دکھائے گئے اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر، نیوی کے کمانڈر، زمینی فورس کے کمانڈر، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ، شمالی کمان کے سربراہ، سینٹرل کمانڈ کے سربراہ اور سدرن کمانڈ کے سربراہ کے نام درج ہیں۔ نام اور تصویر دی گئی ہے۔ اس پوسٹر میں کل 11 افراد کے نام اور تصاویر شائع ہوئی ہیں، ان سبھی کو ایران نے اپنے پوسٹر میں اسرائیلی ‘دہشت گرد’ کہا ہے۔

ایران نے جن لوگوں کو پوسٹر میں مطلوب کے طور پر شامل کیا ہے، وہ دراصل اسرائیل کی اصل طاقت ہیں۔ پہلے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور پھر اسرائیلی بحری، زمینی اور فضائی افواج سے وابستہ کمانڈروں کو ایران دہشت گرد قرار دے رہا ہے اور انہیں مردہ یا زندہ چاہتا ہے۔