ایران نے اسرائیل کے آئرن ڈوم  کو دھوکہ دینے کیلئے کونسے میزائل استعمال کیے؟

ایران نے اسرائیل کے آئرن ڈوم  کو دھوکہ دینے کیلئے کونسے میزائل استعمال کیے؟

(ویب ڈیسک ) ایران  کی جانب سے گزشتہ روز   اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایران کی جانب سے منگل کو اسرائیل پر کم از کم 180 میزائل داغے گئے جس سے کچھ مقامات پر نقصان ہوا اور راکٹ سے گرنے والے پرزوں سے آگ بھی لگی۔لیکن اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر میزائلوں کو روک لیا گیا جب کہ کچھ زمین پر بھی گرے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں کئی قسم کے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ ان میزائلوں میں 'عماد' اور 'قدر' کے ساتھ ساتھ ایران کا نیا میزائل 'فتح' بھی شامل تھا۔

حکام نے گزشتہ برس یہ دعویٰ کیا تھا کہ 'فتح' کی رفتار آواز کی رفتار سے 15 گنا تیز ہے اور یہ 1400 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے۔