ڈنمارک:اسرائیلی سفارتخانہ دھماکوں سےگونج اٹھا

ڈنمارک:اسرائیلی سفارتخانہ دھماکوں سےگونج اٹھا
کیپشن: ڈنمارک:اسرائیلی سفارتخانہ دھماکوں سےگونج اٹھا

ویب ڈیسک: ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانہ 2 دھماکوں سے گونج اٹھا، عملہ خوفزدہ ہوکر بینکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب 2 دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔