نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کا نیتن یاہو کو ٹیلی فون، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ 

نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کا نیتن یاہو کو ٹیلی فون، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ 

(ویب ڈیسک ) نومنتخب برطانوی  وزیراعظم سر کئیراسٹارمر  نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

 برطانوی وزیراعظم نے  اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نےغزہ جنگ بندی اور  دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ 

برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے تمام فریقین کواحتیاط سے کام لینے کا مشورہ اور غزہ میں فوری جنگ بندی مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور فلسطین کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا یقین دلایا۔

اس حوالے سے  برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر  کا کہنا ہے کہ امن و عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔

Watch Live Public News