محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کی سفارش پر وفاقی حکومت کا اہم بیان آگیا

محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کی سفارش پر وفاقی حکومت کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Internet outage
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، وزیراعظم کے دفتر  سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد، اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی،محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی جس کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا۔

مراسلے میں سفارش کی گئی کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6 سے11محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کی جائیں۔

 
 
 

Watch Live Public News