(ویب ڈیسک)ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے دوسری شادی کے بارے میں سوچنے والے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا سوچنے والے ایک ہی شادی پر اکتفا کریں کیونکہ دوسری شادی کرنا زندگی میں بہت کچھ تباہ کر دیتا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کرنا اچھا خیال نہیں۔ ’میں نے بھی دو شادیاں کیں لیکن دو گھر چلانے کے قابل نہیں تھا تاہم گھر والوں نے تعاون کیا‘۔
پہلی اور آخری محبت کے فرق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کی پہلی محبت اس وقت ہوتی ہے جب آپ جذبات کو بھی نہیں پہچانتے، اور جب آخری محبت ہوتی ہے تو آپ زیادہ سمجھتے ہیں،’میں اپنی اہلیہ صائمہ کو ہی اپنی آخری محبت سمجھتا ہوں اور ہمارا رشتہ بہت مستحکم اور خوبصورت ہے‘۔
واضح رہے کہ سید نور کا شمار پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے دو شادیاں کیں۔