تاریخ کی سب سے پر تشدد فلم ’’کل Kill’’ ، مرزا پور اور اینیمل کی بھی باپ نکلی

kill most violent film
کیپشن: kill most violent film
سورس: google

ویب ڈیسک :اپنی مرضی سے یہ فلم دیکھیں ، وارننگ  کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’’کلKill’’ برصغیر کی تاریخ کی سب سے پرتشدد فلم  قرار،’’ اینیمل’’ اور ’’ مرزا پور’’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

  کرن جوہر اور گنیت مونگا کی فلم ’کِل‘ خونریزی، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور  ہے تاہم عوام نے  تشدد کو بڑھاوا دینے پر فلم ڈائریکٹر اور ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ تاہم فلم کے ڈائریکٹر نکھل بھٹ  کاکہنا ہے کہ انہوں نے تشدد کو مثبت انداز میں نہیں دکھایا بلکہ اس سے جُڑے خوفناک درد کو اجاگر کیا ہے۔

سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک فوجی کی ہے جس کی گرل فرینڈ کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور پھر وہ ایک ٹرین کو جنگ و جدل کا میدان بنا دیتا ہے۔
’کِل‘ میں فوجی کا کردار اداکار لکھشیا نے نبھایا ہے جبکہ ولن کا کردار مشہور ڈانسر راگھو جئول نے ادا کیا ہے۔
’کِل‘ کی کہانی کے حوالے سے نکھل بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر یہ کہانی لکھی۔
’یہ 95-1994 کی بات ہے جب میں طالب علم تھا، اور پٹنہ سے پونے جانے والی بمبے جنتا ایکسپریس کی سلیپر کلاس میں سفر کرتا تھا۔ ایک رات ( سفر میں) میں جاگا تو سمجھا کہ ہم الٰہ آباد پہنچ گئے ہیں لیکن ٹرین ایک چھوٹے سے سٹیشن پر رکی ہوئی تھی کیونکہ اے سی کوچز کو 25 سے 30 ڈکیتوں نے لُوٹ لیا تھا۔ انہوں نے بعض مسافروں پر تشدد کیا اور کچھ کو خنجروں سے مارا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ کہانی 2016 میں لکھی۔۔۔ یہ میرے بہت قریب ہے۔ یہ ذاتی دکھ، درد، غصے، بدلے اور خوف کا سفر ہے۔

دوسری طرف فلم نے ایک ہی دن میں بھارتی سرکٹ میں 1.20 کروڑ روپے کما لئے ہیں اور فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔
 
 

Watch Live Public News