رشی سوناک نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا 

رشی سوناک نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا 
کیپشن: Rishi Sonak vacated the Prime Minister House

ویب ڈیسک: (علی زیدی) برطانیہ میں عام انتخابات کے نتاِئج کے مطابق لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی ہے، جس کے بعد سر کیر سٹارمر ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سرکیئر سٹارمر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ تبدیلی کا آغاز ہورہا ہے۔ سچ کہوں تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے اور انتخابات میں شکست کے بعد اب وزیراعظم ہاؤس کو بھی خالی کردیا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نئی حکومت منتخب کی۔ عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ 

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’لیبر پارٹی یہ عام انتخابات جیت چکی ہے اور میں نے سر کیر سٹارمر کو فون کر کے انہیں مبارک باد دے دی ہے۔‘ ’میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر