شاہ چارلس سوم سے ملاقات: سرکیئرسٹارمر باضابطہ وزیراعظم بن گئے

شاہ چارلس سوم سے ملاقات: سرکیئرسٹارمر باضابطہ وزیراعظم بن گئے
کیپشن: Meeting with King Charles III: Sirkierströmer officially becomes Prime Minister

ویب ڈیسک: (علی زیدی) برطانیہ میں عام انتخابات کے نتاِئج کے مطابق لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی ہے۔ جس کے بعد سر کیئر سٹارمر نے شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد شاہی محل کی جانب سے ان کے باضابطہ وزیراعظم ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہوگئی ہے۔

وسطی لندن میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اگلے وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے کہا کہ ’تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔‘

سٹارمر کے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’سچ بولوں تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

اس سے قبل اپنے حلقے میں جیت کے بعد تقریر کرتے ہوئے سر کیر سٹارمر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے کارکردگی دکھانے کا وقت ہے۔‘

دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے عام انتخابات میں شکست قبول کرلی ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’لیبر پارٹی یہ عام انتخابات جیت چکی ہے اور میں نے سر کیر سٹارمر کو فون کر کے انہیں مبارک باد دے دی ہے۔‘ ’میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘

اب تک 650 میں سے 500 سے زائد نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو دیگر جماعتوں پر 166 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو صرف 136 نشستیں ملی ہیں اور یہ تاریخی طور پر ان کی عام انتخابات میں اب تک کی بدترین شکست ہے۔

سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما سٹیفن فلن نے انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو ’سٹارمر سونامی بہا لے گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی ’سکاٹ لینڈ بھر میں اپنی نشستیں ہار رہے ہیں۔‘

تاہم سٹیفن فلن 15 ہزار 213 ووٹوں کے ساتھ اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کے مخالف امیدوار نے 11 ہزار 455 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل بی بی سی نے پیشگوئی کی تھی کہ لیبر پارٹی کو دیگر جماعتوں پر 160 سے زائد سیٹوں کی برتری حاصل ہوگی۔

بی بی سی نے پیشگوئی کی تھی کہ کنزرویٹو پارٹی کو عام انتخابات میں 154 نشستیں مل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایگزٹ پول انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے تقریباً 130 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹروں کے ڈیٹا پر مبنی تھے۔ اس پول میں شمالی آئرلینڈ کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پچھلے پانچ عام انتخابات کے دوران ایگزٹ پول بڑے پیمانے پر درست ثابت ہوئے تھے۔ اسی طرح ان انتخابات میں بھی ایگزٹ پول درست ثابت ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے عام انتخابات کے دیے گئے ایگزٹ پول یکسر مختلف ثابت ہوئے تھے۔

دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹس کا 56 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر پر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد کم ہو کر 10 تک محدود ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ ریفارم یو کے پارٹی کو 13 سیٹیں ملنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سنہ 2019 میں بورس جانسن کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی کو 80 سیٹوں کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

جہاں ایک طرف سنہ 2010 کے بعد پہلی بار لیبر پارٹی کا وزیراعظم منتخب ہونے جا رہا ہے وہیں دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کو اپنی مستقبل کی سمت تعین کرنا پڑے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ رشی سونک کو پارٹی عہدے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

کنزرویٹو پارٹی کو لبرل ڈیموکریٹس اور ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کی جانب سے بھی سخت مقابلے کا سامنا تھا۔

سابق اٹارنی جنرل سر رابرٹ بکلینڈ کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات ان کی پارٹی کے لیے ’قیامت خیز‘ ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے لیبر پارٹی کی ممکنہ جیت کو ’تبدیلی کے لیے دیا جانے والا ووٹ‘ قرار دیا۔

رابرٹ بکلینڈ حالیہ انتخابات کے نتائج کے مطابق اپنی سیٹ ہارنے والے کنزرویٹو پارٹی کے پہلے ایم پی تھے۔

انہوں نے سابق ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین سمیت اپنی پارٹی کے دیگر ساتھیوں پر انتخابی مہم کے دوران ’غیر پیشہ ورانہ رویے‘ اور ’نظم و ضبط‘ کے فقدان کا الزام لگاتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔

سرکیئرسٹرامر باضابطہ وزیراعظم بن گئے:

کیئر سٹرامر نے اپنی اہلیہ وکٹوریہ کے ہمراہ شاہ چارلس سوم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کی۔ جس کے بعد ان کے باضابطہ وزیراعظم ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے رائٹ آنر ایبل سر کیئر سٹرامر کا بکنگھم پیلس میں استقبال کیا ہے اور انہیں نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ سرکیئر سٹرامر نے شاہ چارلس کی دعوت قبول کرلی ہے۔

اب لیبر لیڈر سر کیئر سٹرامر باضابطہ وزیراعظم اور فرسٹ لارڈ آف ٹریژری بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے۔ جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ 

وزیراعظم کا خطاب:

سر کیئرسٹرامر نے وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کو سنگین چینلجز کا سامنا ہے۔ ہمیں ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے ہمیں ووٹ دیا۔ ہماری حکومت آپ کی خدمت کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ ہم ان کی بھی خدمت کریں گے۔ کسی بھی ملک کو بٹن دبا کر تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ برطانیہ کو ایک مرتبہ پھر رہنما ئی کرنے والا ملک بنائیں گے۔ ہمارے ملک نے تبدیلی کو ووٹ دیا۔ ہمیں تلاش کرنا ہوگا کہ ہم کون ہیں؟ ہمارے ملک کو بڑے ری سیٹ کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میرا ملک پہلے ہے اور پارٹی بعد میں ہے۔ رشی سوناک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیبر پارٹی کو عوام کی خدمت میں تبدیل کردیں گے۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر