ویب ڈیسک : بجٹ25- 2024 کے آفٹر شاکس جاری، ملک بھر میں سیمنٹ مزید مہنگا ہوگیا ، ریٹیل قیمت میں فی بیگ 207 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کا 50 کلو کا تھیلا اب 15 سورروپے میں فروخت ہو رہا ہے ہے۔ ، اس وقت پشاور اور لاہور میں سب سے زیادہ نرخ ہیں۔
یادرہے صرف گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کے نرخوں میں تقریبا 120 روپے فی بیگ کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کےبعد سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 1340 سے 1420 ہوگئی تھی اور اب وہی تھیلا 1500 روپے تک جا پہنچا ہے۔
صرف ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی کلواضافہ ہوگیا۔ لاڑکانہ میں فی بوری 207 روپے پشاور میں 177/ بیگ، روپے۔ بنوں میں 163/ بیگ، روپے کوئٹہ میں 160/ بیگ، روپے سرگودھا میں 160/ بیگ اور روپے۔ ملتان میں 155/ بیگ دست یاب ہے۔
گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بالترتیب 147/ بیگ، روپے 140/ بیگ، اور روپے 130/ بیگ قیمت وصول کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء سیمنٹ روپے۔ حیدرآباد میں 120/ بیگ 107/ بیگ قیمت ہے ۔
خضدار، بلوچستان میں سیمنٹ کے نرخوں میں سب سے معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یعنی صرف 23 روپے/ بیگ۔
وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر 4روپے فی کلو کر دی تھی ۔