ویب ڈیسک: ایران کیجانب سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے پہلے ہی روز سونے کی کم ہوتی قیمت پھر بڑھنے لگی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ فی اونس سونے کی قیمت 2653 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔