مشہورپاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

مشہورپاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں
کیپشن: Naheed Ansari passad away
سورس: Instagram

(ویب ڈیسک) مشہورپاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئی ، ناہید انصاری مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے باعث  مشہور تھیں۔

تفصیلات کےمطابق ناہید انصاری شیف ہونے کے ساتھ ٹیچر بھی تھیں اور بہت مہذب اور نرم بولنے والی خاتون تصور کی جاتی تھیں، ناہید انصاری کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء ادا کی گئی، ناہید انصاری کی نماز جنازہ کراچی کے علاقہ عائشہ مسجد فیز سکس میں ادا کی گئی،   نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد فیز ایٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  ناہید انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے شیئر کی۔

Watch Live Public News