نو مئی کیس:میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعیدسمیت 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

نو مئی کیس:میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعیدسمیت 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار
کیپشن: نو مئی کیس:میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعیدسمیت 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں،ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر وہ گرفتار نہ ہو سکے۔

جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

Watch Live Public News