احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک:گذشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید نائیک محمد رمضان،سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز  شہید کی نماز جنازہ  چکلالہ میں ادا کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز کے شہید ہونے والے تینوں اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی ہے،نمازجنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی, وزیراعظم اور آرمی چیف نے شہدا کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔

شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دیے گئے ہیں، آبائی علاقوں میں شہداء کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افرا تفری اور خون ریزی کو افورڈ نہیں کر سکتا، یہ مخصوص سیاسی عناصر کی طرف سے مخصوص مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے، تشدد کے یہ واقعات ناقابل قبول ہیں اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے صبر کی انتہا ہے، پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا اور   شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔

Watch Live Public News