ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کیلئے بڑاصدمہ،تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفرید کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انا لله و انا الیه راجعون۔۔۔۔میری ہمشیرہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کا نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ بوقت 4:30 بجے گڑھی رسالدار قبرستان میں ادا کی جائیگی۔