اڈیالہ جیل کا 40 سالہ قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

اڈیالہ جیل کا 40 سالہ قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا
کیپشن: اڈیالہ جیل کا 40 سالہ قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ اویس احمد کی جیل میں اچانک طبیعت بگڑی، جس پر اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اویس احمد کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج تھا۔

Watch Live Public News